ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کاسرگوڈ میں بجلی کی ہائی ٹینشن کیبل کی زد میں آنے سے ماں اور معصوم بیٹا ہلاک

کاسرگوڈ میں بجلی کی ہائی ٹینشن کیبل کی زد میں آنے سے ماں اور معصوم بیٹا ہلاک

Fri, 21 Aug 2020 20:09:55    S.O. News Service

مینگلور 21/اگست (ایس او نیوز) پڑوسی سرحدی علاقہ  کیرالہ کے  کاسرگوڈ ضلع   میں پیش آئے ایک دردناک حادثے  میں ماں اور اس کا چھوٹا بچہ  ہلاک ہوگئے جب دونوں ہائی ٹینشن بجلی کیبل کی زد میں آگئے۔ واقعہ کاسرکوڈ کے  وارکاڈی بولنتا کوڈی میں جمعہ کو پیش آیا۔

ذرائع سے ملی اطلاع  کے مطابق مہلوک خاتون کی شناخت نام وجیا (35سال) اور اس کا معصوم بیٹا آشریا (6سال) کی حیثیت سے کی گئی ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ بجلی کا ہائی ٹینشن کیبل زمین پر گرا ہواتھا جس پر آشریا نے انجانے میں پاؤں رکھ دیا۔  بجلی کے شاک کی وجہ سے اس کا بدن اینٹھنے لگا تو وجیا نے آگے بڑھ کر اس کو بچانے کی کوشش کی، مگر اس کے جسم میں بھی بجلی دوڑ گئی، جس کی وجہ سے ماں اور بیٹا دونوں موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔

 حادثے کی خبر ملنے پر منجیشور پولیس اسٹیشن کے افسران نے جائے وقوع پر پہنچ کر معائنہ کیا اور معاملہ درج کرلیا۔


Share: